فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، خطے میں مسائل کے پرامن حل پر زور

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، خطے میں مسائل کے پرامن حل پر زور

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تین روزہ دورہ ایران مکمل، خطے میں مسائل کے پرامن حل پر زور

ملاقاتوں کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنا ایران کا تین روزہ دورہ مکمل کر لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کی جانب سے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور پرامن حل پر زور دیا گیا اورسفارتی روابط، علاقائی سیکیورٹی اور مشترکہ اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

دوران ملاقات فیلڈ مارشل نے ایرانی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات ایرانی قیادت تک پہنچائیں۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کے ساتھ ایران کا دورہ کیا۔

Source link

خطے میں کشیدگی کے باعث متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بتدریج بحال ہونا شروع | Express News
LQ RP PSL 11 | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)