فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی | Express News

فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ، ایکواڈور نے جرمنی کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی | Express News



NEW YORK,:

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایکواڈور نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مضبوط حریف جرمنی کو 1-2 سے اپ سیٹ شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ اس نتیجے نے اسکاٹ لینڈ کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچایا۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ کا آغاز جرمنی کے حق میں ہوا اور صرف دوسرے ہی منٹ میں لیروئے سانے نے فلورین ورٹز کے عمدہ پاس پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔

ابتدائی گول کے بعد ایکواڈور نے اس وقت شدید احتجاج کیا جب پیڈرو ویٹے پر بلند بوٹ لگنے کے باوجود ریفری نے فاؤل نہ دیا تاہم فیصلے کے خلاف احتجاج نے ٹیم کے حوصلے مزید بلند کر دیے۔

سات منٹ بعد نیلسن انگولو نے زبردست شاٹ کے ذریعے اسکور برابر کر دیا اور دوسرے ہاف میں ایکواڈور نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

میچ کے 77 ویں منٹ میں گونزالو پلاٹا نے کارنر پر جرمن گول کیپر مینوئل نوئر سے پہلے گیند تک پہنچ کر فیصلہ کن گول داغ دیا جس کے بعد ایکواڈور کے شائقین خوشی سے جھوم اٹھے۔

اس فتح کے ساتھ ایکواڈور نے نہ صرف ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی بلکہ اب اگلے راؤنڈ میں انگلینڈ سے ممکنہ مقابلے کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔





Source link

ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں سے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے
وزیراعظم کا عالمی یومِ انسداد منشیات پر سخت اقدامات کے عزم کا اظہار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
Two earthquakes have hit Venezuela – how bad is the damage?
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)