غیر ملکی جہاز کے عملے کی مدد پر صدر اور وزیراعظم کا پاک بحریہ کو خراج تحسین

غیر ملکی جہاز کے عملے کی مدد پر صدر اور وزیراعظم کا پاک بحریہ کو خراج تحسین


غیر ملکی جہاز کے عملے کی مدد پر صدر اور وزیراعظم کا پاک بحریہ کو خراج تحسین

جہاز میں موجود سات افراد میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشیائی شہری شامل تھے

بحیرۂ عرب میں تجارتی جہاز ایم وی گوتم کے عملے کو بروقت امداد فراہم کرنے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بحریہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی نے انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا۔ ان کے مطابق مشکل حالات میں بلا امتیاز انسانی خدمت پاکستان کی اعلیٰ بحری روایات کا اظہار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پاک بحریہ اور پاکستان نیوی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آف شور جہاز “ایم وی گوتم” کی ہنگامی کال پر فوری اور مؤثر ردعمل دیا گیا۔ ان کے مطابق یہ جہاز عمان سے بھارت جا رہا تھا اور فنی خرابی کے باعث سمندر میں پھنس گیا تھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ جہاز میں موجود سات افراد میں چھ بھارتی اور ایک انڈونیشیائی شہری شامل تھے۔ ہنگامی صورتحال پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر کو فوری طور پر امدادی مشن پر روانہ کیا گیا۔

ان کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیم نے متاثرہ عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی، جس سے نہ صرف جہاز کے ضروری نظام کی بحالی ممکن ہوئی بلکہ تمام عملے کی حفاظت بھی یقینی بنائی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نیوی نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی سمندری ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔



Source link

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں میزائل و ڈرون حملوں کی شدید مذمت
حزب اللہ نے جدید ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)