عیدالفطر: ملک بھر میں عقیدت کے رنگ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

عیدالفطر: ملک بھر میں عقیدت کے رنگ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں


عیدالفطر: ملک بھر میں عقیدت کے رنگ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی

ملک بھر میں عیدالفطر آج نہایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کے لیے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملکی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں عید کے روح پرور اجتماعات دیکھنے میں آئے۔

شہریوں نے سنت کے مطابق نئے کپڑے پہنے، خوشبو لگائی اور میٹھی اشیاء تناول کرنے کے بعد نماز عید کے لیے مساجد اور عید گاہوں کا رخ کیا۔

نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی۔ گھروں میں خصوصی پکوان تیار کیے جا رہے ہیں جبکہ بچے عیدی کے حصول کے لیے خاصے پرجوش نظر آئے۔

اس موقع پر حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔ لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کی مختلف بڑی مساجد میں بھی بڑے اجتماعات ہوئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کی اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں نماز ادا کرنے کے بعد شہریوں سے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی اور عوام میں گھل مل گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالفطر گزشتہ روز منائی گئی۔

 مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں عید کے سب سے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے نماز ادا کی۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے عالمی امن، استحکام اور امت مسلمہ کی فلاح کے لیے دعا کی۔



Source link

امریکی مشکلات میں اضافہ، روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا
ایران نے اسرائیلی کا ایف 16 طیارہ تباہ کر کے عید پر عوام کو بڑا تحفہ دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)