عیدالاضحیٰ پر بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ، ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال | Express News

عیدالاضحیٰ پر بلاول بھٹو اور وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ، ملکی امور پر بھی تبادلہ خیال | Express News



اسلام آباد:

بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک و قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مبارکباد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی اور باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔





Source link

ایرانی صدر کا شہباز شریف کو ٹیلی فون، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
ایران پر نئے امریکی حملے، ایران کا جوابی وار، کویت، لبنان اور خلیج میں ہائی الرٹ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)