صدر مملکت نے پی آئی اے کنورژن ریپیل بل 2026ء کی منظوری دیدی | Express News

صدر مملکت نے پی آئی اے کنورژن ریپیل بل 2026ء کی منظوری دیدی | Express News



اسلام آباد:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 کی منظوری دے دی ہے.

اس منظوری کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے عمل کی تکمیل کے لیے درکار قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں۔

ایوانِ صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے بل پر دستخط کر دیے ہیں۔  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لیے ضروری قانونی مراحل مکمل کرنے کی غرض سے یہ بل پارلیمنٹ سے منظور کرایا گیا تھا۔

ریکارڈ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن (کنورژن) (ریپیل) بل 2026 سینیٹ نے 10 جون 2026 کو منظور کیا تھا، جبکہ قومی اسمبلی نے 11 جون 2026 کو اس کی منظوری دی تھی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد بل باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے نتیجے میں پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے قانونی تقاضے مکمل ہو گئے ہیں۔





Source link

کراچی، ایس آئی یو پولیس کا کریک ڈاؤن، اسٹریٹ کرمنلز اور آن لائن منشیات فروش گرفتار | Express News
Ariana Grande furious with White House, stops it from using her song in video | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)