شہید علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کرنے طالبان وفد اور احمد مسعود  بھی پہنچ گئے  | Express News

شہید علی خامنہ ای کو خراج تحسین پیش کرنے طالبان وفد اور احمد مسعود بھی پہنچ گئے | Express News


ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کی تقریبات کے آغاز پر دیگر غیر ملکی وفد کے علاوہ طالبان وفد بھی موجود تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی جامع مصلیٰ لایا گیا جہاں بیرون ملک سے آئے وفد نے فاتحہ خوانی اور حکام سے تعزیت کی۔

جس میں افغانستان کی طالبان حکومت کا ایک اعلیٰ وفد بھی شریک تھا۔ طالبان وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند اور وزیر خارجہ امیر خان متقی کر رہے تھے۔ وفد نے ایرانی حکام اور شہید رہنما کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔

حیران کن طور پر طالبان کے وفد کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف اور تاحال صوبے پنجشیر میں اپنی دھاکل بٹھائے رکھنے والے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی تہران پہنچے۔

علاوہ ازیں افغانستان میں شیعہ رہنما حزبِ وحدتِ اسلامی کے رہنما محمد محقق نے بھی شرکت کی اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔

شہید علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین سے جڑی تعزیتی تقریبات کا سلسلہ 9 جولائی کو مشہد میں اختتام پذیر ہوگا جہاں انھیں امام رضا کے مزار میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 100 سے زائد ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور نمائندوں نے آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور صرف تہران میں ایک کروڑ سے زائد مجمع جمع ہونے کا امکان ہے۔

 

 





Source link

Cristiano Ronaldo breaks down | Express News
Hafiz Naeem’s reaction to the slight reduction in petroleum product prices; nationwide protest announced. | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)