شمالی کوریا کا دوٹوک اعلان، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا | Express News

شمالی کوریا کا دوٹوک اعلان، ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا | Express News



پیانگ یانگ:

شمالی کوریا نے واضح کردیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) میں دوبارہ شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ملک اپنی دفاعی پالیسی اور ایٹمی پروگرام پر کسی بین الاقوامی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ خود کو این پی ٹی سے متعلق کسی بھی شرائط یا ذمہ داریوں کا پابند نہیں سمجھتا۔

اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے مستقل مندوب کم سونگ نے اپنے بیان میں امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض طاقتیں اقوام متحدہ میں جاری این پی ٹی جائزہ اجلاس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو بار بار موضوع بنا کر عالمی ماحول میں کشیدگی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ ایسے اقدامات خطے میں اعتماد سازی کے بجائے مزید تناؤ کو جنم دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا ماضی میں بھی متعدد بار اپنے جوہری پروگرام کو ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر قرار دے چکا ہے، جبکہ امریکا اور مغربی ممالک اس پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔





Source link

معرکۂ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر پاک افواج کا اہم پیغام، قومی دفاع اور عزم کا اعادہ
کیا ٹرمپ اسلام آباد آنے والے ہیں؟ ڈاکٹر ساجد تارڑ کے دعوے ہلچل مچا دی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)