ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع


ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

لاہور میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب ہو چکی ہے

ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں جاری ہے، جس کی صدارت  مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے حکام سمیت مختلف علما اور ماہرین شریک ہیں جن میں حافظ عبد القدوس، علامہ یاسین ظفر، پیر حبیب اللہ چشتی، عبدالمالک بروہی اور مفتی فضل جمیل رضوی شامل ہیں۔

دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے گئے ہیں تاکہ چاند کی شہادتیں موصول کی جا سکیں۔

ماہرین فلکیات اور سپارکو کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً ساڑھے 18 گھنٹے ہوگی، جس سے اس کے نظر آنے کے امکانات خاصے روشن ہیں۔

لاہور میں ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب ہو چکی ہے۔ شہر میں چاند دیکھنے کا وقت 7 بج کر 56 منٹ سے شروع ہوگا جبکہ حدِ رویت 8 بج کر 28 منٹ تک رہے گی۔

ادھر زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہور میں بھی جاری ہے، جس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج غروب آفتاب 6 بج کر 55 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند 7 بج کر 55 منٹ پر غروب ہو جائے گا، تاہم مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ بتائے جا رہے ہیں۔

اگر آج چاند نظر آ گیا تو ملک میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ ہونے کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا، جس کے لیے عوام کی نظریں رویت ہلال کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔



Source link

سعودی عرب میں بھی ذوالحج کا چاند نظر آگیا، حج 26 مئی کو ہو گا
کانز فلمی میلے کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارہ صنم سعید کا شاندار ڈیبیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)