خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا | Express News

خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا | Express News



پشاور:

خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر کے اختیارات میں مزید کمی کا بل منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن آرڈیننس 1978ء میں ترمیمی بل کے پی اسمبلی سے آج منظور ہوا ہے جسے آئین کے آرٹیکل 242(1B)، آرٹیکل 105 اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کی روشنی میں پیش کیا گیا۔

بل کی منظوری کے بعد اب چیئرمین پبلک سروس کمیشن کا تقرر گورنر، وزیراعلیٰ کے مشورے پر کریں گے، انتظامی امور میں گورنر، وزیراعلیٰ یا کابینہ کے مشورے کے مطابق عمل کریں گے اس حوالے سے آرڈیننس 1978ء کی دفعات 3، 4، 6، 7، 8 اور 9 میں ترامیم منظور کر لی گئیں۔

بل کے متن کے مطابق متعلقہ دفعات میں جہاں مناسب ہو لفظ ’’گورنر‘‘ کی جگہ ’’حکومت‘‘ استعمال کیا جائے گا، چیئرمین کی تقرری سے متعلق آئین کے تحت گورنر کا کردار برقرار رکھا جائے گا، پبلک سروس کمیشن کے قانونی و انتظامی ڈھانچے کو آئینی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا، انتظامی اختیارات سے متعلق ابہام کا خاتمہ کیا جائے گا، مجوزہ ترامیم سے شفافیت، میرٹ اور بہتر طرزِ حکمرانی کو فروغ ملے گا۔





Source link

اسرائیل کا لبنان میں گاڑی پر ڈرون حملہ، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق | Express News
Hania Aamir new look pictures go viral fans call her Salman Khan’s twin | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
At least 10 killed in second Russian strikes on Kyiv in a week
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)