بے خبر ڈرائیور نے ٹرالر کے سائے میں آرام کرنے والے مزدوروں کو روند ڈالا

بے خبر ڈرائیور نے ٹرالر کے سائے میں آرام کرنے والے مزدوروں کو روند ڈالا


بے خبر ڈرائیور نے ٹرالر کے سائے میں آرام کرنے والے مزدوروں کو روند ڈالا، ویڈیو دیکھیں

جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے، پولیس

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کے نیچے سوئے دو مزدور جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

شدید گرمی سے بچنے کے لیے دو مزدور ایک کھڑے ٹریلر کے نیچے جاکر لیٹ گئے اور اسی دوران انہیں نیند آگئی۔ اسی اثنا میں ڈرائیور جو اس تمام صورتحال سے بے خبر تھا وہ گاڑی اسٹارٹ کرکے روانہ ہوگیا۔

ٹریلر چلنے کے نتیجے میں دونوں مزدور اس کے نیچے آکر بری طرح کچلے گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ارشد اور 30 سالہ ضمیر کے نام سے ہوئی ہے تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ٹریلر ڈرائیور فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں جب کہ یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔





Source link

مصنوعی ذہانت نے گیمنگ کی دنیا میں پروفیشنل گیمرز کو دھول چٹادی
ڈاکٹر کامل میمن کی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)