بارش کے باعث پی ایس ایل 11 کا فائنل متاثر ہونے کا خدشہ

بارش کے باعث پی ایس ایل 11 کا فائنل متاثر ہونے کا خدشہ


بارش کے باعث پی ایس ایل 11 کا فائنل متاثر ہونے کا خدشہ

2 سے 4 مئی کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 11 کے فائنل پر بارش کے بادل منڈلانے لگے ہیں جس کے باعث اتوار 3 مئی کو شیڈول فائنل متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 مئی کے دوران پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اسی دوران ایک نیا مغربی موسمی نظام ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

لاہور بھی ان شہروں میں شامل ہے جہاں بارش متوقع ہے جس کے باعث فائنل میچ میں تاخیر، کھیل میں رکاوٹ یا اوورز کم کیے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اگر بارش رک بھی جائے تو گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے ٹاس اور میچ کے آغاز میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

پشاور زلمی پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ اس کا مقابلہ آج ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدر آباد کنگز مدِمقابل ہیں۔

مزید یہ کہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا بھی امکان ہے جو میچ انتظامیہ، گراؤنڈ اسٹاف اور شائقین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔ گرج چمک اور آندھی کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔

فائنل دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین کی آمد متوقع ہے، اس لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ اسٹیڈیم جانے سے پہلے موسم کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں۔

فی الحال تمام نظریں آج کے میچ پر ہیں لیکن اتوار کے فائنل سے پہلے سب سے بڑا سوال حریف ٹیم نہیں بلکہ لاہور کا موسم بن چکا ہے۔



Source link

president visit chian contract signed | Express News
Iran ready to keep diplomatic path open but US must change threatening tone | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)