ایرانی سپریم لیڈر نے بھی معاہدے کی منظوری دیدی؛ ٹرمپ کا دعویٰ  | Express News

ایرانی سپریم لیڈر نے بھی معاہدے کی منظوری دیدی؛ ٹرمپ کا دعویٰ | Express News


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان زیرِ تکمیل معاہدے کو ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری مل چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ایرانی قیادت نے معاہدے کی منظوری دے دی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میری معلومات کے مطابق جواب ہاں میں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای معاہدے کے مندرجات سے واقف ہیں اور ان کی مرضی کے بغیر وہاں کچھ نہیں ہوتا۔ اس لیے قوی امکان ہے منظوری مل چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ معاہدہ پر دستخط ہوتے ہی امریکا ایرانی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کر دے گا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب یورپ میں منعقد ہوگی جس میں امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔ میں شرکت نہیں کرپاؤں گا۔

صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس ایران نے تاحال باضابطہ تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ ماضی میں بھی ٹرمپ معاہدے کے قریب ہونے کے اعلانات کرتے رہے ہیں لیکن ایسا ہو نہیں سکا تھا۔

واضح رہے کہ آج صدر ٹرمپ نے ایران پر سخت حملے کرکے اس کے تیل و گیس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دھمکی تھی لیکن آخر وقت میں معاہدہ ہوجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ حملے منسوخ کردیئے تھے۔

 

 





Source link

محرم الحرام کے چاند کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا؛ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)