امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان آبنائے ہرمز میں جھڑپیں شروع  | Express News

امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان آبنائے ہرمز میں جھڑپیں شروع | Express News

ایرانی ذرائع ابلاغ نے آبنائے ہرمز کے قریب امریکی افواج اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان براہِ راست جھڑپوں کی اطلاعات دی ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ فارس، مغربی تہران، بندرعباس، مینا ب، سیرک، قشم، ہینگام اور جزیرہ کیش سمیت مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

بندرگاہ گرگان کے اطراف بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایران میں متعدد اہداف پر نئی فوجی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ اور ایران کی مبینہ جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ حملوں میں جنوبی ایران میں فضائی دفاعی نظام، ریڈار اسٹیشنز اور دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر ایرانی خبر ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی کھلی عسکری محاذ آرائی میں تبدیل ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے امریکی بحری جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا عندیہ دے چکے تھے۔

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حملوں کا مقصد ایران کی اہم عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانا اور خطے میں واشنگٹن کی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔

Source link

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کا خطرہ، الرٹ جاری
رواں مالی سال میں کئی شعبوں کے اہداف حاصل نہیں ہوئے،اقتصادی سروے آج جاری ہوگا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The federal government will present details of over 40.7 trillion rupees of unapproved mandatory expenditures in the National Assembly today. | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)