یورپی یونین کو 4 جولائی تک کی مہلت، ڈیل نہ ہوئی تو بھاری ٹیرف نافذ ہو گا، ٹرمپ  | Express News

یورپی یونین کو 4 جولائی تک کی مہلت، ڈیل نہ ہوئی تو بھاری ٹیرف نافذ ہو گا، ٹرمپ | Express News



واشنگٹن:

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر تجارتی دباؤ بڑھاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر 4 جولائی تک امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ طے نہ پایا تو یورپی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کر دیے جائیں گے۔

امریکی صدر نے یہ انتباہ گزشتہ روز اس وقت جاری کیا جب یورپی حکومتیں اور قانون ساز مجوزہ تجارتی معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے یورپی کمیشن کی صدر سے گفتگو کے دوران واضح کر دیا ہے کہ امریکا اپنی 250 ویں سالگرہ تک معاہدہ چاہتا ہے بصورت دیگر یورپی یونین کو سخت تجارتی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی امریکی صدر نے یورپ سے درآمد ہونے والی گاڑیوں اور ٹرکوں پر درآمدی ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد یورپی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔





Source link

پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر
نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، وزیر اعظم بھی شریک | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)