پنجاب میں ہیٹ ویو کی دستک؟ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی | Express News

پنجاب میں ہیٹ ویو کی دستک؟ لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے آگ برسانا شروع کر دی | Express News



لاہور:

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک اور شدید گرم موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور میں صبح سویرے ہی سورج نے اپنی تپش دکھانا شروع کر دی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ صرف دن ہی نہیں بلکہ راتوں کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

کم سے کم درجہ حرارت، جو گزشتہ دنوں 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب تھا بڑھ کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جس کے باعث شہریوں کو رات کے وقت بھی گرمی کی شدت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔





Source link

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر آج پولنگ ہوگی، تمام انتظامات مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)