پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط

مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے

معاشی اصلاحات اور مؤثر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران معاشی صورتحال، کریڈٹ پروفائل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، قرضوں کی پائیداری اور معاشی استحکام کیلئے حکومتی عزم کو سراہا۔

وزیرِ خزانہ نے وفد کو بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، کم مہنگائی، بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، مضبوط بیرونی شعبے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو معاشی استحکام کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کم مالیاتی خسارہ، ریکارڈ پرائمری سرپلس اور بہتر قرضہ جاتی انتظام سے مالیاتی پائیداری مزید مضبوط ہوئی۔

وفد کو ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، گورننس اور مالیاتی نظم و نسق میں جاری اصلاحات سے آگاہ کیا گیا۔

مسلسل معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط سے پاکستان کی معیشت اور عالمی اعتماد دونوں مضبوط ہو رہے ہیں۔

Source link

ایم ڈی کیٹ 2026 رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کردی گئی | Express News
Wasim Abbas confirms divorce from Saba Hameed | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)