Instagram and WhatsApp get AI image generation tools after major Meta update | Express News

Instagram and WhatsApp get AI image generation tools after major Meta update | Express News



ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پہلی بار انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے لیے جدید اے آئی امیج جنریشن فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین صرف تحریری ہدایات یا سادہ اسکیچز کی مدد سے نئی تصاویر بنا اور موجودہ تصاویر میں تبدیلی کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق میوز امیج نامی یہ جنریٹو اے آئی فیچر میٹا سُپر انٹیلی جنس لیب نے تیار کیا ہے اور اسے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ میوز امیج صارفین کے لیے ایک تخلیقی پارٹنر کا کردار ادا کرے گا جو ان کے خیالات کو اعلیٰ معیار کی تصاویر میں تبدیل کرے گا۔

صارفین تیار شدہ تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ساتھ براہِ راست اپنی انسٹاگرام فیڈ، اسٹوری یا واٹس ایپ چیٹ میں بھی شیئر کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اگر صارف نئی تصویر بنانا چاہے یا پہلے سے موجود تصویر میں تبدیلی کرنا چاہے تو اسے صرف سادہ زبان میں اپنی خواہش بیان کرنا ہوگی جبکہ باقی تمام کام میٹا اے آئی خود انجام دے گا۔

میٹا نے بتایا کہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین موجود ہیں۔ تاہم، میوز امیج فی الحال صرف منتخب ممالک میں مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد اسے مزید ممالک تک توسیع دی جائے گی۔



Source link

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید
نجی کارگو کے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)