ٹرمپ ایران جنگ ہار گئے ہیں، امریکی سینیٹر کے بیان نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

ٹرمپ ایران جنگ ہار گئے ہیں، امریکی سینیٹر کے بیان نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی


ٹرمپ ایران جنگ ہار گئے ہیں، امریکی سینیٹر کے بیان نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

لڑائی کو مزید طول دینا تہران کے حق میں جا رہا ہے، کرس مرفی

ایران تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکمت عملی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کی پوزیشن کمزور جبکہ ایران کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کرس مرفی نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ جنگ کھو دی ہے اور لڑائی کو مزید طول دینا تہران کے حق میں جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کو اب تنازع ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کے راستے دوبارہ کھولنے پر توجہ دینی چاہیے۔

سینیٹر مرفی نے خبردار کیا کہ جنگ جتنی طویل ہوگی، امریکا کو اتنا ہی زیادہ معاشی اور سیاسی نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل کشیدگی کے باعث امریکی عوام کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کرس مرفی نے کہا کہ اگر کوئی معاہدہ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کی بحالی کا باعث بنتا ہے تو وہ ایک مشکل یا ناقص معاہدے کی بھی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جاری فوجی کارروائیوں کے لیے اضافی فنڈز دینے کی مخالفت کریں گے تاہم جنگ ختم ہونے کے بعد امریکی دفاعی ذخائر کو دوبارہ مکمل کرنے کی حمایت کریں گے۔

سینیٹر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی، جنگ بندی کی کوششوں اور آبنائے ہرمز کی صورتحال نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر رکھی ہے۔

ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز کا معاملہ ایران کی خودمختاری اور قومی سلامتی سے براہ راست جڑا ہوا ہے جبکہ تہران تنازع کے خاتمے کے لیے پابندیوں کے خاتمے اور امریکی فوجی کارروائیوں کے اختتام کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔



Source link

What message did Ronaldo send to Messi upon his father’s passing? He won the hearts of fans. | Express News
کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈے یا ایوکاڈو، پروٹین کے لیے بہتر انتخاب کون سا؟
انڈے یا ایوکاڈو، پروٹین کے لیے بہتر انتخاب کون سا؟
انڈے یا ایوکاڈو، پروٹین کے لیے بہتر انتخاب کون سا؟
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)