ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی | Express News

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی | Express News



لندن:

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نیٹ اسکیور-برنٹ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دی اوول میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ابتدا میں مشکلات کا سامنا کیا اور صرف 23 رنز پر اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ 

تاہم کپتان نیٹ اسکیور-برنٹ نے انجری سے واپسی پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 75 رنز کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی۔

انہوں نے تجربہ کار ہیذر نائٹ کے ساتھ چوتھی وکٹ کی شراکت میں 90 گیندوں پر 133 رنز جوڑ کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

ہیذر نائٹ نے بھی 47 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کا مجموعہ 5 وکٹوں پر 169 رنز تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کی شاندار فیلڈنگ اور نپی تلی بولنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی۔

سوفی ایکلسٹن نے دو اہم کیچز لینے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی جبکہ لارین بیل اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لینزی اسمتھ اور فریا کیمپ نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ ڈینی وائٹ-ہوج نے براہ راست تھرو پر اہم رن آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے 2017 کے بعد پہلی بار عالمی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ فائنل میں اس کا مقابلہ روایتی حریف آسٹریلیا سے ہوگا۔





Source link

لاہور پولیس نے متحرک ’حماد موٹر سائیکل چور گینگ‘ کو گرفتار کر لیا | Express News
پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ کے بیان نے پھر مودی سرکار کی بینڈ بجا دی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
Bomb blast at central Damascus cafe kills nine, state media say
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)