ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ


ملکی درآمدات بند؛ سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بھی سونے کی درآمدات میں 62.38 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے

اسلام آباد: ملکی درآمدات ایک بار پھر بند ہوگئیں جس سے سونا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں سونے کے درآمدات میں سالانہ 100 فیصد کمی جبکہ ایک ماہ کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم صفر ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال مارچ کے دوران 22 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا حجم 21 لاکھ 94 ہزار ڈالر تھا جبکہ فروری کی نسبت بھی مارچ میں سونے کی درآمدات میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ؛ سونے کی درآمدات میں بڑی کمی ریکارڈ

سرکاری دستاویز کے مطابق رواں برس فروری کے دوران بیرون ممالک سے 26 کلو سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا حجم 43 لاکھ 11 ہزار ڈالر تھا۔

دستاویز میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں بھی سونے کی درآمدات میں 62.38 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے جولائی تا مارچ سونے کی درآمدات کا حجم ایک کروڑ 6 لاکھ 74 ہزار ڈالر رہا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پہلے 9 ماہ کے دوران بیرون ممالک سے 71 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 368 کلو گرام سونا درآمد کیا گیا تھا جس کا حجم 2 کروڑ 83 لاکھ 74 ہزار ڈالر تھا۔



Source link

If the Iran war had continued, the price of oil would have been Rs. 600 per liter, Ahsan Iqbal | Express News
britain deny trump claim ship hit shots strait of homuz | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
Indonesia: Domestic workers legally recognised after ’22-year struggle’
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)