لاہور، سی سی ڈی کی کارروائیوں میں 3 منشیات فروش مارے گئے | Express News

لاہور، سی سی ڈی کی کارروائیوں میں 3 منشیات فروش مارے گئے | Express News



لاہور:

سی سی ڈی پنجاب نے دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 مبینہ منشیات فروشوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ متعدد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پہلی کارروائی ڈیفنس کے علاقے میں کی گئی جہاں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کی ٹیم نے ایک مشکوک گاڑی میں سوار 4 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 2 ساتھی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ساجد اور سجاد کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں سگے بھائی اور ضلع راجن پور کے رہائشی تھے۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں بھائی پنجاب بھر میں منشیات کے بڑے نیٹ ورک سے منسلک تھے۔

دوسرا مبینہ مقابلہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سی سی ڈی چوہنگ اور مبینہ منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پ

ولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت عمر خان کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ ہلاک افراد کے کریمنل ریکارڈ اور نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔





Source link

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بڑی کامیابی، ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ چین میں ریلیز ہوگی
پنجاب اور سندھ کے بعد بلوچستان میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)