شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 72 گھنٹوں میں مزید 21 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 72 گھنٹوں میں مزید 21 خوارج ہلاک


شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 72 گھنٹوں میں مزید 21 خوارج ہلاک

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 21 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ اور گرد و نواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 21 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں چار اہم سرغنہ بھی شامل ہیں جن کی شناخت خالد رضا عرف سالار، مفتون، موسیٰ اور عمران عرف آیان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں میں 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 48 ہوچکی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔ یہ عناصر سیکیورٹی فورسز پر حملوں، دہشت گرد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز بدستور جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، پاکستان سے بیرونی اسپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔



Source link

ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر میر پور کے رہائشی عمران شیخ کے خلاف مقدمہ درج | Express News
اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

What we know about how Northern Ireland riots were organised
What we know about how Northern Ireland riots were organised
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)