سُپر 8 میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے روند ڈالا

سُپر 8 میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے روند ڈالا


سُپر 8 میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے روند ڈالا

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سُپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حیران کن طور پر بھارتی ٹیم اپنے مقررہ اوورز بھی مکمل نہ کھیل سکی اور 6 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

بھارت کی جانب سے شیوم دوبے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم ان کی اننگز ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ہاردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو 18، 18 رنز بنا سکے جبکہ ایشان کشن اور رنکو سنگھ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما صرف ایک رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔ ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ ڈیولڈ بریوس نے 45 اور ٹرسٹن اسٹبس نے 44 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، مگر دیگر باؤلرز خاطر خواہ مدد فراہم نہ کر سکے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اس میچ سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ میں مسلسل 12 فتوحات کے ساتھ میدان میں اتری تھی، تاہم جنوبی افریقہ نے اس شاندار سلسلے کا خاتمہ کر دیا۔



Source link

بھارت: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 شدید زخمی
ایران یورینیم افزودگی کے قریب پہنچ گیا ہے جو نہایت خطرناک ہے، اسٹیو وٹکوف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)