بھارت: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 شدید زخمی

بھارت: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 شدید زخمی

بھارت: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار ہلاک، 3 شدید زخمی

حادثے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

بھارت کی ریاست اُڑیسہ کے ضلع جھارسوگوڈا میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں پانچ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیز رفتار ٹریلر مخالف سمت سے آتے ہوئے پولیس کی سرکاری گاڑی سے جا ٹکرایا۔ اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اچانک پیش آنے والے اس مہلک حادثے نے انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Source link

رمضان اور حکومت کی نمک پاشی | Express News
سُپر 8 میں بڑا اپ سیٹ، جنوبی افریقہ نے دفاعی چیمپئن بھارت کو 76 رنز سے روند ڈالا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)