دفعہ 144 بے اثر؟ پابندی کے باوجود حب کینال پر ہزاروں افراد کا رش، انتظامیہ بے بس

دفعہ 144 بے اثر؟ پابندی کے باوجود حب کینال پر ہزاروں افراد کا رش، انتظامیہ بے بس


دفعہ 144 بے اثر؟ پابندی کے باوجود حب کینال پر ہزاروں افراد کا رش، انتظامیہ بے بس

واضح رہے کہ حب کینال میں نہانے پر پابندی انسانی جانوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر لگائی گئی تھی

شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حب کینال پر نہانے اور عوامی اجتماعات پر عائد دفعہ 144 کے باوجود اتوار کے روز ہزاروں افراد کینال کا رخ کرتے رہے جس پر متعلقہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں حب کینال پر نہانے اور غیر ضروری عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آئے جہاں بڑی تعداد میں شہری نہ صرف کینال میں نہاتے رہے بلکہ اطراف میں بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود حب کینال پر مؤثر نگرانی کا فقدان رہا جبکہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی اور متعلقہ پولیس حکام کی جانب سے دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ حب کینال میں نہانے پر پابندی انسانی جانوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر لگائی گئی تھی کیونکہ ماضی میں بھی متعدد حادثات اور ڈوبنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد کا کینال میں داخل ہونا کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔

اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس اہم آبی منصوبے پر جاری غیرقانونی سرگرمیوں اور سرکاری احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث انتظامی نگرانی اور نفاذ کے نظام پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے حب کینال پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں تاکہ ممکنہ حادثات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔



Source link

iran claims destroy another us military drone | Express News
آئی ایم ایف کا دباؤ برقرار، پاکستان سے جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے اور ٹیکس ہدف مزید بڑھانے کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)