iran claims destroy another us military drone  | Express News

iran claims destroy another us military drone | Express News



ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایئرڈیفنس یونٹ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی فوجی ڈرون ایم کیو-ون مار گرایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ واقعے اتوار کو اس وقت پیش آیا جب امریکی فوجی ایم کیوون ڈرون ایران کی بحری بحری سرحد کے اوپر فضائی حدود میں داخل ہوا۔

بیان میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کے جدید ایئرڈیفنس میزائل سسٹم نے فوری طور پر بغیر پائلٹ طیارے کی نشان دہی کی اور نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہوگیا۔

پاسداران انقلاب کے ایئر ڈیفنس کمانڈ نے خبردار کیا کہ ایران کی فضائی حدود اور بحری سرحد مکمل طور پر نگرانی اور کنٹرول میں ہے اور ملک کی خودمختاری کی کسی قسم کی خلاف ورزی پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز بھی امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، اس سے قبل 26 مئی کو بھی خلیج فارس میں امریکی ڈرون ایم کیو-9 تباہ کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ پاسداران انقلاب نے آر کیو-4 ڈرون اور ایف-35 لڑاکا طیارے پر بھی فائرنگ کرکے پسپا ہونے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں وہ ایرانی فضائی حدود سے فرار ہوگئے۔



Source link

بجٹ 2026-27 کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، ترقیاتی بجٹ اور اقتصادی اہداف پر اہم فیصلے کل متوقع
دفعہ 144 بے اثر؟ پابندی کے باوجود حب کینال پر ہزاروں افراد کا رش، انتظامیہ بے بس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)