حج 2026، منیٰ کی وادی روحانیت سے بھر گئی، لاکھوں عازمین عبادت میں مصروف

حج 2026، منیٰ کی وادی روحانیت سے بھر گئی، لاکھوں عازمین عبادت میں مصروف


حج 2026، منیٰ کی وادی روحانیت سے بھر گئی، لاکھوں عازمین عبادت میں مصروف

عازمینِ حج رات کے کھانے کے بعد میدانِ عرفات کی جانب روانگی کی تیاری کریں گے

حج کے مقدس سفر کے دوسرے مرحلے میں آج منیٰ روحانی مناظر کا مرکز بنا رہا جہاں دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج نے یومِ ترویہ عبادات، دعا اور ذکرِ الٰہی میں گزارا۔ فضا مسلسل لبیک اللہم لبیک کی صداؤں سے گونجتی رہی۔

8 ذوالحج کے موقع پر پاکستانی عازمینِ حج سمیت دیگر ممالک کے حجاج نے منیٰ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ادا کیں اور دن کا بیشتر حصہ خیموں میں گزارتے ہوئے عبادت اور آرام میں مشغول رہے۔

شدید گرمی کے باعث دن کے اوقات میں سرگرمیاں محدود رہیں، تاہم شام ڈھلتے ہی موسم نسبتاً خوشگوار ہونے پر منیٰ کی گلیاں اور سڑکیں ایک بار پھر عازمین کی آمدورفت سے بھر گئیں۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق اس وقت تقریباً 20 لاکھ فرزندانِ اسلام منیٰ میں موجود ہیں جہاں انتظامات کو انتہائی منظم انداز میں جاری رکھا گیا ہے۔

عازمینِ حج رات کے کھانے کے بعد میدانِ عرفات کی جانب روانگی کی تیاری کریں گے جبکہ اولین قافلے سرِ شام منیٰ سے عرفات کے لیے روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے۔

کل 9 ذوالحج کو حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات ادا کیا جائے گا، اور تمام عازمین ظہر سے قبل میدانِ عرفات میں موجود ہوں گے جہاں حج کا سب سے اہم مرحلہ مکمل ہوگا۔



Source link

انٹیلی جنس آرٹی فیشل سے دنیا ڈیجیٹل غلامی کی طرف بڑھ سکتی ہے؛ پوپ لیو | Express News
پاکستان، پاک چین لازوال اور آہنی دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)