تابڑ توڑ حملے کرکے ایران کی آبنائے ہرمز پر طاقت کو کمزور کردیا؛ امریکا  | Express News

تابڑ توڑ حملے کرکے ایران کی آبنائے ہرمز پر طاقت کو کمزور کردیا؛ امریکا | Express News


امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ بمباری کے بعد آبنائے ہرمز کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی صلاحیت کمزور ہو گئی.

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ہفتے ایک زیر زمین فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا جہاں ایران کروز میزائل اور دیگر ہتھیار ذخیرہ کرتا تھا جس سے ایران کی عسکری صلاحیت کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا نے ایران کے مرکزی جوہری تنصیب نطنز پر بھی حملہ کیا اور اسرائیلی فوج نے تہران میں رات کے دوران بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے اور درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکا نے دعویٰ کیا ہے ان حملوں کے نتیجے میں ایران کی عسکری قوت میں کمی آئی ہے اور آبنائے ہرمز میں ایران کی گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے نیٹو اتحادی ممالک سے اپیل کی تھی کہ آبنائے ہرمز پر ایران کیخلاف فوجی آپریشن کے لیے آگے آئیں کیوں کہ ان ممالک سے فوجی کارروائیاں آسان ہیں۔

صدر ٹرمپ نے شکوہ کیا تھا کہ ان کی اپیل کے باوجود کسی نیٹو ملک نے ساتھ نہ دیا اور اب امریکا کو بھی کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا بھر میں پیٹرول کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔





Source link

consumers returning to the national grid, saving 12 billion | Express News
ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)