بھائی کی دشمنی یا پرانی رنجش؟ لاہور میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سامنے آگئی

بھائی کی دشمنی یا پرانی رنجش؟ لاہور میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سامنے آگئی


بھائی کی دشمنی یا پرانی رنجش؟ لاہور میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی وجہ سامنے آگئی

واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت ریحان بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہداء میں سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد شامل ہیں جب کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کی شناخت ریحان بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ بادامی باغ کی حدود میں پیش آیا۔ شہید ہونے والے سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد تھانہ لاری اڈا میں تعینات تھے اور فرض کی ادائیگی کے دوران نشانہ بنے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مرکزی ملزم ریحان بٹ نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ دیگر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق ریحان بٹ ایک خطرناک شوٹر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ملزم ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس نے اپنے بھائی کی دشمنی کے باعث سب انسپکٹر عدیل اور ہیڈ کانسٹیبل اسد کو نشانہ بنایا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہید سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل ایک پولیس مقابلے میں خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو ہلاک کیا تھا جو ریحان بٹ کا بھائی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد کا جائزہ لیا جب کہ ایس پی سٹی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ریحان بٹ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جب کہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملزمان کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور وہ جہاں بھی چھپیں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی اور شہداء کے خون کا حساب قانون کے مطابق لیا جائے گا۔



Source link

karachi independence day celebration aerial firing woman dead 48 injured | Express News
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
فضا علی نمرہ خان کی حمایت میں بول پڑیں؛ شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (0 Products)