بصارت کا امتحان؛ 30 سیکنڈ میں کتنی بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں؟

بصارت کا امتحان؛ 30 سیکنڈ میں کتنی بلیاں ڈھونڈ سکتے ہیں؟


پہیلیاں اور پزلز کسے پسند نہیں، ایک طرف تو انہیں  حل کرنے سے دماغی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور انسان اسے حل کرنے لئے ذہن پر زور ڈالتا ہے اور اسے استعمال میں لاتا ہے دوسری جانب یہ بوریت دور کرنے کا ایک بہترین طریقہ بھی ہے۔

پہیلیاں صرف جملوں پر ہی مشتمل نہیں ہوتی بلکہ کچھ تصاویر پر بھی مبنی ہوتی ہے اسی طرح کی ایک تصویری پہیلی یہاں پر پیش کی جارہی ہے، جس میں آپ کی بصارت کے ساتھ آئی کیو کا بھی امتحان ہے۔

ریڈٹ صارف ریسٹور بوائے  نے ویب سائٹ کے ’’فائنڈ دا اسنیپر‘‘ تھریڈ میں ایک تصویر شیئر کی ہے اور لوگوں کو چیلنج دیا کہ وہ اس میں موجود تمام بلیوں کو گنیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ خود بھی اس تصویر میں موجود ہیں اور ایک برآمدے میں آرام سے بیٹھے نظر آرہے ہیں اور ان کے اردگرد ان کی بہت سے بلیاں موجود ہیں۔

پہلی نظر میں لگتا ہے کہ تمام بلیوں کو گننا آسان ہے تاہم جب لوگ انہیں لگتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ یہ جانور اپنے ماحول اور ایک دوسرے میں اس قدر گھل مل گئے ہیں کہ انہیں پہچاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

اب آپ کی باری ہے کہ دیکھتے ہیں کیا آپ 30 سیکنڈ میں ان بلیوں کو تلاش کر سکتے ہیں یا نہیں۔

کتنی بلیاں ڈھونڈ لی اندازے کے مطابق 19 سے 20 پھر بھی اصل تعداد سے کم۔

اصل تعداد جاننا چاہتے ہیں تو اس پوسٹر کے مطابق کل بلیوں کی تعداد 22 ہے۔

ریلنگ پر دو بلیاں ہیں، ایک سیاہ اور ایک بھوری۔ برآمدے کے کونے میں دو سفید اور سیاہ بلیوں کے پیچھے ایک کیلکو بلی ہے۔ سامنے والی کھڑکی کے پاس میز پر ایک سیاہ بلی ہے جو آسانی سے نظر نہیں آتی۔

کچھ لوگوں نے بالکل صحیح تعداد پہلی ہی کوشش میں بتا دی۔

لیکن کچھ صارفین نے ایسی بلیاں بھی گن لیں جو موجود ہی نہیں تھیں اور ان کے اندازے 23، 24 اور یہاں تک کہ 30 تک پہنچ گئے۔

اگرچہ ریسٹور بوائے نے اس پہیلی کو ’’آسان‘‘ قرار دیا تھا پھر بھی یہ بہت سے لوگوں کو الجھا گئی۔



Source link

Australia Complete T20 Series Whitewash Against Bangladesh | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)