ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن انکشافات سامنے آ گئے


ایرانی حملوں میں امریکی فوجی اڈوں کا کتنا نقصان ہوا؟ حیران کن انکشافات سامنے آ گئے

اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے، کیونکہ کئی حساس معلومات ابھی تک منظرعام پر نہیں آئیں، ماہرین

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے جہاں ایران کے جوابی حملوں نے امریکا کی فوجی طاقت کو بڑا دھچکا پہنچا دیا۔

تازہ تجزیوں کے مطابق صرف ابتدائی دو ہفتوں میں امریکی فوجی اڈوں کو تقریباً 80 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا، جو اس تنازعے کی شدت کو واضح کرتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹس  کے مطابق ایران نے نہایت حکمت عملی کے تحت خطے میں موجود امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاعی نظام، سیٹلائٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک اور حساس فوجی ڈھانچے شامل ہیں۔

خاص طور پر اردن میں نصب جدید میزائل دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا، جس کی مالیت سینکڑوں ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کویت، قطر اور سعودی عرب میں قائم امریکی اڈوں کو بار بار نشانہ بنایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے مخصوص اہداف پر بھرپور توجہ دی اور اپنی عسکری حکمت عملی کا بھرپور استعمال کیا۔

ماہرین کے مطابق ایران کے ان حملوں نے نہ صرف امریکی دفاعی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کیا بلکہ یہ بھی ثابت کیا کہ خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اصل نقصان اس سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے، کیونکہ کئی حساس معلومات ابھی تک منظرعام پر نہیں آئیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اپنے اہداف کے حصول کے قریب ہے، تاہم زمینی حقائق کچھ اور کہانی سنا رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی معیشت کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے، خصوصاً آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات نے دنیا بھر میں تشویش پیدا کر دی ہے۔



Source link

تابڑ توڑ حملے کرکے ایران کی آبنائے ہرمز پر طاقت کو کمزور کردیا؛ امریکا | Express News
امریکی مشکلات میں اضافہ، روس نے ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
Clean sweep for Mamdani-backed candidates in New York’s Democratic primary
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)