ایران نے آبنائے ہر مز پر امریکا مال بردار جہاز قبضے میں لے لیا  | Express News

ایران نے آبنائے ہر مز پر امریکا مال بردار جہاز قبضے میں لے لیا | Express News


پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک امریکی کمپنی سے منسلک کارگو جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق مذکورہ کارگو جہاز کو سمندری ٹرانزٹ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں روکا گیا۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی نگرانی میں 4 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے ایک کو روک لیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے پاسداران انقلاب کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جن ایک امریکی جہاز کو تحویل میں لیا گیا تو باقی تین جہاز واپس مڑ گئے۔

ایرانی میڈیا نے واقعے کی مبینہ ویڈیو فوٹیج بھی نشر کی ہے جس میں تیز رفتار ایرانی کشتیوں کو ایک بڑے تجارتی جہاز کے گرد گشت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تاہم جہاز کی ملکیت، پرچم اور کارگو کی نوعیت سے متعلق مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

اس واقعے پر اب تک امریکی حکومت یا امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

خیال رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری تجارتی راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے۔

اس اہم آبی گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی عالمی توانائی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

ماضی میں بھی ایران متعدد مرتبہ غیر ملکی تجارتی اور آئل ٹینکرز کو سمندری قوانین کی خلاف ورزی یا سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر قبضے میں لینے کا دعویٰ کر چکا ہے۔

جس پر امریکا اور مغربی ممالک نے ایران کے ان اقدامات کو بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ قرار دیتے آئے ہیں۔ 

 





Source link

ملک میں شدید گرمی کی لہر، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
کراچی: بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)