اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ


اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران سے کشیدگی کم کرکے مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ

اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں، انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کم کریں، تحمل کا مظاہرہ کریں اور مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام فریقین کو انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھاسکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اختلافات کے حل کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات ہی مؤثر راستہ ہیں، اس لیے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے۔

انتونیو گوتریس نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جاسکے اور مزید تنازع سے بچا جاسکے۔



Source link

سندھ حکومت کی شاندار کارکردگی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
پاکستان کی معاشی اصلاحات اور مالیاتی استحکام پر عالمی اعتماد مزید مضبوط
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)