Supreme Court 6 cases of PTI founder to be heard 18 feb | Express News

Supreme Court 6 cases of PTI founder to be heard 18 feb | Express News

 سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے 6 کیسز، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کے ایک ایک کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق مقدمات کی سماعت کی لیے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

 جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی بنچ کا حصہ ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے 6، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کے 1،1 کیس پر 18 فروری کو سماعت ہوگی۔

جس کیسز کو سماعت کیلیے مقرر کیا گیا اُن میں توشہ خانہ فوجداری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرنے کی درخواست بھی ہے۔

اس کے علاوہ بانی تحریک انصاف کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

سائفر کیس میں بانی اورشاہ محمود قریشی کی بریت کیخلاف اپیل، 9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کیخلاف سرکاری درخواست، ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کیخلاف بانی کی اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

Source link

بھارتی اوپنر کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک
جلاوطنی سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار تک؛ بنگلادیش کے طارق رحمان کون ہیں؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News

previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)