PCB Chairman decides to contact Prime Minister again regarding not playing match against India | Express News

PCB Chairman decides to contact Prime Minister again regarding not playing match against India | Express News



ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے آج لاہور میں آئی سی سی وفد سے ہونے والی میٹنگ کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوبارہ وزیراعظم سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی چیئرمین  محسن نقوی  وزیر اعظم  شہباز شریف کو میٹنگ میں زیر بحث معاملاتِ پر بریفنگ دیں گے۔ پاکستان  کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے میٹنگ میں  واضح کیا کہ فیصلہ حکومت نے ہی کرنا ہے۔

پی سی بی کے ہیڈکوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں پی سی بی نے آئی سی سی وفد کو اپنے اصولی موقف سے آگاہ کیا کہ پاکستان بھارت سے 15 فروری کا میچ نہیں کھیلے گا، ملاقات میں بی سی بی کے صدر اور آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین بھی موجود تھے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئر مین عمران خواجہ  نے بعض معاملات پر پاکستان اور بنگلا دیش کے موقف  کی حمایت  بھی کی اور پی سی بی اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی  بھی کرائی۔

ڈپٹی چیئرمین نے  بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا۔ان کا موقف تھا کہ پاکستان کو کرکٹ کے توسیع تر مفاد میں   بھارت کے ساتھ میچ کھیلنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت نے کیا ہے اور بھارت سے میچ کھیلنے کا فیصلہ حکومت ہی کرے گی اور اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوبارہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 



Source link

even single pomegranate cannot come from afghanistan yet terrorists are crossing over molana fazal rehman | Express News
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو جدید فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)