karachi lahore airports outsourcing important development  | Express News

karachi lahore airports outsourcing important development | Express News



کراچی اور لاہور ایئرپورٹس کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نجکاری کمیشن بورڈ نے دونوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ای وائے پارتھنون کی زیر قیادت کنسورشیم کو مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی اور لیسکو اور میپکو کو بھی بڑی نجکاری کے درجے میں شامل دیا گیا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق نجکاری کمیشن بورڈ کا 257 واں اجلاس اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم منظوری دی گئی، بورڈ نے مسابقتی عمل کے نتیجے میں ای وائے پارتھنون کی زیر قیادت کنسورشیم کو دونوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کے حوالے سے موزوں ترین امیدوار قرار دینے کی منظوری دے دی۔

بورڈ نے کامیاب کنسورشیم کے ساتھ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے، ایف اے ایس اے، کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

اجلاس میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی نجکاری کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ کیا گیا اور ان کی نجکاری کو بڑی نجکاری کا درجہ دے دیا ہے، جس کے بعد قابل اطلاق نجکاری کمیشن کے ضوابط کے تحت دونوں کمپنیوں کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری لازم ہو گئی ہے۔

نجکاری کمیشن اب لیسکو اور میپکو کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل شروع کرے گا، لیسکو اور میپکو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں، ڈسکوز، کی نجکاری کی چوتھی کھیپ میں شامل ہیں جن کی حکومت نے نجکاری کے لیے نشان دہی کی ہے جبکہ پہلے تین بیچز کی نج کاری کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔

نجکاری کمیشن بورڈ نے حکومت کے نجکاری پروگرام کو آگے بڑھانے اور جاری پیش رفت کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا اور بورڈ کے مطابق تمام نجکاری کا عمل شفاف، مسابقتی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے گا جبکہ حکومت اور پاکستان کے عوام کے سامنے جواب دہی کے ساتھ بہترین قدر کے حصول پر توجہ برقرار رکھی جائے گی۔



Source link

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ سینیٹر انوارالحق کاکڑ کی طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست
ناکام افراد اکثر ان جملوں کو بار بار دہراتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
Trump asks Supreme Court to allow White House ballroom work to continue
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
Recent Comments
    My Cart
    Recently Viewed
    Categories
    Compare Products (1 Product)