Karachi: Alleged police encounters in different areas, 4 suspects arrested in injured condition | Express News

Karachi: Alleged police encounters in different areas, 4 suspects arrested in injured condition | Express News



مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے گارڈن میں شاہین فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں یونس عرف رستم چوہان نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جس کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ ملزم کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے کے دوران اکبر علی ولد لیاقت علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق ملزم سے 9 ایم ایم پستول برآمد ہوا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ میں اورنگی ٹاؤن اور پاکستان بازار کے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں محمد وقار اور سلمان نامی ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی ہے۔ تاہم گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔



Source link

Prime Minister spoke with BNP chief Tariq Rehman, congratulates him on election victory | Express News
امریکا ایران کیخلاف طویل جنگ کی تیاری کررہا ہے، امریکی عہدیداروں کا دعویٰ | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان | Express News
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)