آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سرداد تنویر الیاس نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سے علیحدگی کے بعد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے اہم ملاقات کی جہاں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سردار تنویر الیاس نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، ان کے ساتھ آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔
استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے والے سیاست دانوں میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر صحت انصار ابدالی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر سردار افتخار رشید بھی شامل ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سردار تنویر الیاس اور ان کے ساتھیوں کا خیرمقدم کیا اور نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سردار تنویر الیاس اور ساتھیوں نے عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔
Source link









