Adorable pictures of Momina Iqbal and Hamza Habib wedding photoshoot go viral | Express News

Adorable pictures of Momina Iqbal and Hamza Habib wedding photoshoot go viral | Express News



پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہی ہیں، جہاں ان کے مختلف ایونٹس کے شاندار فوٹو شوٹس مداحوں کی بھرپور داد سمیٹ رہے ہیں۔ اداکارہ کے اب تک دعا خیر، مہندی اور دیگر تقریبات کے دلکش انداز سامنے آ چکے ہیں۔

مومنہ اقبال کے انسٹاگرام پر تقریباً 2 ملین فالوورز موجود ہیں اور وہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث خاص مقام رکھتی ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’میرے ہم نشین‘، ’دو کنارے‘، ’توبہ‘، ’احسان فراموش‘، ’گھٹا‘، ’عہدِ وفا‘، ’پارلر والی لڑکی‘ اور ’دستک‘ سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔

اب اداکارہ کی نکاح تقریب کی تصاویر لاہور سے سامنے آئی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ نکاح کے موقع پر مومنہ اقبال نے ڈل گولڈن رنگ کا نہایت خوبصورت اور مکمل کڑھائی سے مزین لہنگا زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے چولی اور ہم رنگ بھاری دوپٹہ پہنا ہوا تھا۔ ان کے اوور آل لک میں ایک اضافی رسٹ رنگ کا دوپٹہ بھی شامل تھا، جس پر لیس اور گوٹا کا نفیس کام کیا گیا تھا اور اسے خوبصورتی سے ڈریپ کیا گیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکارہ نے اپنے انداز کو روایتی جیولری سے مکمل کیا، جس میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، بھاری گولڈ چوکر، ہار اور مکمل سائز کے گولڈ کنگن شامل تھے، جو ان کے دلکش برائیڈل لک کو مزید نمایاں کر رہے تھے۔ دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب نے سفید رنگ کی کلاسک شیروانی زیب تن کی، جس کے ساتھ روایتی پاکستانی سفید و گولڈ کلہ بھی پہنا۔

نکاح فوٹو شوٹ کی یہ تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے جوڑی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے، جبکہ مومنہ اقبال کا برائیڈل لک بھی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 



Source link

مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
چین،پاکستان روایتی دوستی وسیع ہوتی جائے گی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
ایران کا آبنائے ہرمز دوبارہ بند کرنے کا اعلان
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)