US approves military sales of more than .6bn to Middle East allies | Express News

US approves military sales of more than $8.6bn to Middle East allies | Express News



امریکا نے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو 8.6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی ساز و سامان فراہم کیا جائے گا جس کی مجموعی مالیت 8.6 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کو نو ہفتے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ جنگ بندی کو نافذ ہوئے تین ہفتوں سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے جسے ماہرین اب بھی نازک قرار دے رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ٹیلیفون پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے تہران کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ طے پا سکے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں اسلحے کی بڑھتی ہوئی فراہمی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے جبکہ ایران کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے امکانات بھی غیر یقینی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

 



Source link

پی ایس ایل 11؛ حیدرآباد کنگز مین نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
پنجاب: سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
Anthony Head: Tributes to Buffy and Ted Lasso star who dies aged 72
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)