چھ گیندوں پر چھ وکٹیں، کاؤنٹی لیگ میں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک | Express News

چھ گیندوں پر چھ وکٹیں، کاؤنٹی لیگ میں بولر کی ڈبل ہیٹ ٹرک | Express News


مائلز ڈیوس نے کرکٹ کی تاریخ کے نایاب ترین کارناموں میں سے ایک انجام دے کر سب کو حیران کردیا ہے۔

پینکرج کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے مائلز نے پیلسال کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں مسلسل چھ گیندوں پر چھ وکٹیں حاصل کر کے ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کی، جسے وہ خود بھی ’ناقابل یقین‘ قرار دے رہے ہیں۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینکرج نے 168 رنز بنائے، جس کے جواب میں پیلسال کی ٹیم 49 رنز پر دو وکٹیں گنوا چکی تھی۔

نویں اوور میں ڈیوس نے ابتدا ایک وائیڈ گیند سے کی مگر اس کے بعد انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ اگلے اوور میں مزید چار وکٹیں لے کر حریف ٹیم کو 9-49 تک پہنچا دیا۔

ڈیوس نے مجموعی طور پر 6 اوورز میں 16 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 116 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔

یہ کارنامہ دنیا میں محض چند بار ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیوس پیشے کے لحاظ سے الیکٹریشن ہیں اور اس میچ میں شرکت بھی ساتھی کی مدد سے ممکن ہوئی تھی۔





Source link

پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
pia privatization not clear ppp issued white paper | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
عاصم اظہر نے مائیکل جیکسن کا انداز اپنا لیا، مداح جھوم اٹھے
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)