ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو متوقع؛ اسلام آباد میں تیاریاں تیز
امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم کل شام تک پاکستان پہنچے گی
پاکستان کی ثالثی میں ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آسلام آباد میں منگل کے روز متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون کو اکثر مقامات پر بند کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کے سوا تمام راستے بند ہوں گے تاہم مارگلہ روڈ سے بھی خصوصی پاسز والے افراد ہی ریڈ زون میں داخل ہوسکیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکہ اور ایران کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیمیں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئیں جبکہ ہیں امریکی صدر ٹرمپ کی مذاکراتی ٹیم کل شام تک پاکستان پہنچے گی۔











