گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر ا اسکیل پر 4.5، زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی
گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی وادی چپرسن میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 6 بج کر 48 منٹ پر آیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر ا اسکیل پر 4.5، زیر زمین گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز سوست سے 25 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔











