بیساکھی میلہ، بھارتی یاتریوں کا شاندار استقبال، پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف | Express News

بیساکھی میلہ، بھارتی یاتریوں کا شاندار استقبال، پاکستان کی مہمان نوازی کے معترف | Express News



لاہور:

نارووال میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں تین روزہ بیساکھی میلہ کی تقریبات کا آغاز ہو گیا جہاں بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔

دربار انتظامیہ کے مطابق 2388 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے اور حسن ابدال سے کرتارپور لائے گئے۔ اس موقع پر ہیڈ گرنتھی سردار گوبند سنگھ اور دربار انتظامیہ نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

یاتری دربار صاحب میں حاضری دینے، ماتھا ٹیکنے اور مذہبی عبادات میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں بے پناہ محبت ملی اور وہ خود کو اپنے گھر جیسا محسوس کر رہے ہیں۔

یاتریوں نے بھارت حکومت سے مطالبہ کیا کہ کرتارپور راہداری کو مزید آسان بنایا جائے تاکہ وہ بغیر کسی دشواری کے دربار صاحب آ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے بہترین ٹرانسپورٹ، لنگر، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولیات فراہم کی گئیں، جس پر وہ حکومتِ پاکستان کے شکر گزار ہیں۔





Source link

افغان طالبان کی باجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، 2 بچوں سمیت 3 افراد شہید
پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلیے پنک ڈے منایا جائے گا | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
US Navy Secretary John Phelan leaving Trump administration
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)