Pakistan’s 5G Spectrum Auction Sees Historic Rise in Local and Global Investment | Express News

Pakistan’s 5G Spectrum Auction Sees Historic Rise in Local and Global Investment | Express News



ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے ثمرات سامنے آنے لگے، جس کے سبب پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ ہونے لگا ہے۔

پاکستان کی 5G اسپیکٹرم نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوئی۔ نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہوئے۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے، موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور اصلاحاتی عمل پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اس سے قبل پی آئی اے میں 645 ملین ڈالر کی نجکاری مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم عندیہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ 5G اسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں  مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کی ضمانت ہے۔ پاکستان کی معیشت میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔



Source link

فلم و ٹی وی کے سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے | Express News
Significant Increase Recorded in Sindh Revenue Board’s Collections During February 2026 | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)