ایف بی آر دفاتر میں ورک فرام ہوم ختم، جمعہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم

ایف بی آر دفاتر میں ورک فرام ہوم ختم، جمعہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم


ایف بی آر دفاتر میں ورک فرام ہوم ختم، جمعہ کو بھی دفاتر کھلے رکھنے کا حکم

کیبنٹ ڈویژن پاکستان کی جانب سے جاری ورک فرام ہوم پالیسی ایف بی آر پر لاگو نہیں ہوگی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو پاکستان (ایف بی آر) نے اپنے ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ فارمیشنز کے لیے نیا حکم جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادارے کے دفاتر میں ورک فرام ہوم کی سہولت ختم کر دی گئی ہے اور ملازمین کو معمول کے مطابق دفاتر میں حاضری یقینی بنانا ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے تمام دفاتر جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق سرکاری امور انجام دیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 50 فیصد ورک فرام ہوم کی پالیسی اب ایف بی آر کے ملازمین پر لاگو نہیں ہوگی اور افسران و عملے کو دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق کیبنٹ ڈویژن پاکستان کی جانب سے جاری ورک فرام ہوم پالیسی ایف بی آر پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے ہیڈکوارٹر اور تمام فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے۔

ادارے نے افسران اور ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ ٹیکس امور اور دیگر سرکاری کام بغیر کسی تعطل کے جاری رہ سکیں۔



Source link

فضا علی پر ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کی شدید تنقید، ’’شیطان‘‘ قرار دے دیا
خطرے کی گھنٹی بج گئی، آبنائے ہرمز سے ایک لیٹر تیل نہیں گزرنے دیں گے، ایران کی دھمکی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)