National T20 Cup; Karachi Blue defeats Sialkot by 40 runs | Express News

National T20 Cup; Karachi Blue defeats Sialkot by 40 runs | Express News



قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے میچ میں کراچی بلیو نے سیالکوٹ کو 40 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کراچی بلیو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 202 رنز بنا کر سیالکوٹ کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا۔

کراچی بلیو کی جانب سے عثمان علی نے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی جبکہ احسن علی نے 50 اور جہاندار خان نے 30 رنز اسکور کیے۔

سیالکوٹ کی طرف سے عبدالسبحان نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سیالکوٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں ہدف سے 40 رنز پیچھے رہ گئی۔ سیالکوٹ کی جانب سے اسامہ میر کی 63 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

کراچی بلیو کی جانب سے خلیل احمد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد طحہ نے 3 جبکہ شاہنواز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 



Source link

ملائیشین شہری نے انوکھا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستان کی فضائی صنعت بحران کا شکار، سی سی پی رپورٹ میں بڑے انکشافات

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)