لانڈھی کیٹل کالونی میں زہریلی فیڈ سے درجنوں قیمتی مویشی ہلاک

لانڈھی کیٹل کالونی میں زہریلی فیڈ سے درجنوں قیمتی مویشی ہلاک


لانڈھی کیٹل کالونی میں زہریلی فیڈ سے درجنوں قیمتی مویشی ہلاک

واقعے کے بعد بھی تاحال ویٹرنری حکام متاثرہ فارم پر نہیں پہنچ سکے

لانڈھی کیٹل کالونی کے علاقے بابر مارکیٹ میں زہریلی فیڈ کھانے کے باعث درجنوں قیمتی مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق مویشیوں نے زہریلی بھوسی کے ٹکڑے کھائے جس کے نتیجے میں اچانک بڑی تعداد میں جانور بیمار ہو گئے اور متعدد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے میں 18 بھینسیں اور گائیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں، جبکہ مزید 20 جانوروں کو حالت بگڑنے پر ہنگامی طور پر ذبح کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ 22 مویشی تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق واقعے کے بعد بھی تاحال ویٹرنری حکام متاثرہ فارم پر نہیں پہنچ سکے، جس پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے الزام لگایا ہے کہ لائیو اسٹاک سندھ اور ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی غفلت کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، کیونکہ بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی۔

فارمرز کے مطابق زہریلی فیڈ کے باعث ہلاک ہونے والے جانور انتہائی قیمتی تھے اور ان کی مارکیٹ ویلیو کروڑوں روپے تک بنتی ہے، جس سے متاثرہ فارمر کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔

ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ فارمر کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔



Source link

آسٹریلیا میں فنگس سے 2 افراد ہلاک؛ کیا یہ بیماری بھی جان لیوا ہوسکتی ہے؟
سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی | Express News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)