Santner’s Big Statement | Express News

Santner’s Big Statement | Express News



نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ٹرافی اٹھانے کے لیے کچھ دِلوں کو توڑنے پر برا نہیں لگے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران نیوزی لینڈ نے آئی سی سی کے پانچ وائٹ بال فائنلز کے لیے کوالیفائی کیا لیکن جیتے کوئی نہیں۔

جس پر کیوی کپتان نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹرافی جیتنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔ لیکن آپ اس ٹیم اور ماضی کی ٹیموں کو دیکھیں تو یہ ٹیم اپنے خیالات میں پختہ رہی ہے۔ یہ ٹیم میدان میں جاتی ہے اور ایک یونٹ کی طرح کھیلتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی کچھ مختلف نہیں ہے اور یہ اس لیے بھی مشکل ہوگا کہ کوئی بھی نیوزی لینڈ کو فیورٹ نہیں سمجھ رہا تھا۔ لیکن ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ٹیم کو معلوم ہے کہ وہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد میں اتوار کے روز بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔



Source link

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ | Express News
قومی ہاکی ٹیم 8 سال بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی، صدر، وزیر اعظم کی مبارکباد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
Drowning deaths soar in France as Europe buckles in peak of heatwave
previous arrow
next arrow
Categories
Archives
My Cart
Recently Viewed
Categories
Compare Products (0 Products)